اسلام آباد( کامرس رپورٹر)ارجنٹائن نے ڈالر کی قلت کے باعث آئی ایم ایف کو چین کی کرنسی یوآن میں ادائیگی کی ہے، عالمی اقتصادی مارکیٹ میں ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ادائیگی چین کی کرنسی کی اہمیت کو واضح کرتی ہے ، ارجنٹائن نے یہ اقدام غیر ملکی زرمبادلہ کےمحدود ذخائر کے باعث اٹھایا۔