لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق بیرون ملک ہونیکی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم حکومتی امور کی انجام دہی کیلئے آئین کے مطابق محدود تعداد میں معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں، آئین وزیر اعظم کو بڑی تعداد میں معاون خصوصی رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، نامساعد معاشی حالات کے باوجود بڑی تعداد میں معاون خصوصی رکھنا قوم سے مذاق ہے، استدعا ہے کہ عدالت وزیراعظم کے معاونین خصوصی تعیناتی پر فیصلہ دے۔