• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویت نام نے جنوبی بحیرہ چین کا نقشہ دکھانے پر ہالی ووڈفلم باربی کی نمائش پر پابندی لگادی

ہنوئی (اے ایف پی) ویتنام نے سینما گھروں میں آنے والی ہالی ووڈ فلم باربی پر پابندی عائد کردی ہے،اس نے یہ فیصلہ فلم میں دکھائے جانے والے نقشے میں بحیرہ جنوبی چین کے علاقے پر چین کا دعویٰ دکھانے پر کیا ہے۔معروف گڑیا باربی کے بارے میں فینٹیسی کامیڈی فلم کی ہدایات گریٹا گیروِگ نے دی ہیں،جبکہ مارگٹ روبی اور ریان گوسلنگ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، 21 جولائی کو ویتنام میں ملک بھر میں ریلیز کے لیے تیار تھی۔تاہم، ریاستی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ نام نہاد نائن ڈیش لائن(چین کے دعویٰ والے علاقے) والے مناظر کی وجہ سے فلم پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد اس کی نمائش کے شیڈول کو ملک کی بڑی سنیما چینزکی ویب سائٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید