• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی صوبوں کی بات 18 ویں ترمیم رول بیک کرنے کیلئے کی جارہی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اضافی صوبوں کی بات 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کیلئے کی جارہی ہے،ریاست کو نہ صرف ماضی کی غلطیوں بلکہ ماضی قریب سے بھی سیکھنا چاہیے ، نئے صوبوں کے قیام کی بات کی تاریخی، لسانی اور نسلی بنیادوں پر سخت مخالفت کی جاتی ہے۔انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کا تصور ریاست نے صوبائی خودمختاری کے مطالبے اور قوم پرست تحریکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا تھا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہے کہ مشرف دور میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے ایک حد تک اس پر عمل کیا گیا جو ناکام رہا۔آج 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے اور صدارتی طرز حکومت متعارف کرانے کیلئے اضافی صوبوں کی بات کی جا رہی ہے۔ریاست کو نہ صرف ماضی کی غلطیوں بلکہ ماضی قریب سے بھی سیکھنا چاہیے ۔ 1973کے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہی کا باعث بنے گی کیونکہ آئینی امور پر قومی مردم شماری بالخصوص صوبائی خودمختاری حاصل نہیں ہو سکے گی، یہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرے گی جس سے معاشی عدم استحکام بڑھے گا۔

ملک بھر سے سے مزید