کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے بعد اسکاٹ لینڈ کرکٹ ورلڈکپ2023کیلئے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ گئی۔ میزبان زمبابوین ٹیم شکست کے بعد باہر ہوگئی۔ کوالی فائنگ راؤنڈ کے سپر سکس مرحلے میں اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو31رنز سے زیر کرلیا ۔ ویسٹ انڈیز کے بعد اسکاٹ لینڈ نے ایک اور ٹیسٹ ٹیم کو شکست دے دی۔ منگل کوبولاوایو میں اسکاٹ لینڈ نے8وکٹ پر234رنز بنائے، میزبان ٹیم203رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پلیئر آف دی میچ کرس سول نے33رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ ریان برل کی83رنز کی اننگز بھی زمبابوے کو جیت نہ دلواسکی۔اسکاٹ لینڈ کا اگلا میچ نیدرلینڈ سے ہوگا جو اسے لازمی جیتنا ہوگا۔