کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصو بائی رابطہ نے دس جولائی کو ہاکی فیڈریشن حکام کو 2012سے 2022تک آڈٹ رپورٹ ساتھ طلب کرلیا ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے 2012،13،14 کی آڈٹ رپورٹ بھی مانگی ہیں۔ فیڈریشن حکام نے صرف سات سال کے مالی امور کی انکوائری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30برسوں کا آڈٹ کیا جائے۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔