کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے ایئر پورٹ پک اینڈ ڈراپ کیلئے 2افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد کردی۔صوبائی وزیر دخلہ کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہوگا۔صوبائی وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔