• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی امیگریشن روک تھام ، پاکستان، اٹلی، اسپین، یونان کا مربوط حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان ،اٹلی ،سپین اور یونان نے غیر قانونی امیگریشن کو ہر سطح پر روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی ،سپین اور یونان کے وزرائے داخلہ و امیگریشن سے اہم ملاقات کی غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے روم میں 4 ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،چاروں وزراء نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا ،فیصلہ کیا گیا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ اٹلی۔ سپین اور یونان نے غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اورتینوں یورپی ممالک نے غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پر پاکستان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی لیگل پاتھ وے کے ذریعے غیرقانونی امیگریشن روکنے کی تجویز پرتینوں ممالک نے اتفاق کیا اور تینوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے کے لیے یورپی یونین کے ذریعے پاکستان کی بھرپور معاونت کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید