کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لکھ پتی گداگر کو گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او گلشن اقبال کامران قریشی نے بتایا کہ گرفتار گداگر اکبر کے قبضے سے برآمد کیے جانیوالے بیگ سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی ہے جس میں 10، 100، 500اور1000روپے کے نوٹ برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتار گداگر اکبر کے مطابق وہ قائد آباد کا رہائشی اور بھیک مانگنے کے لیے گلشن اقبال آیا تھا۔