• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اسرائیل اتحاد ابلیسی گٹھ جوڑ ہے، سابق سفیر

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) سابق سفارت کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر مبصر عمران علی چوہدری نےکہا ہے کہ بھارت اسرائیل اتحاد ابلیسی گٹھ جوڑ ہے، متحدہ عرب امارات کو خبردار رہنا چاہئے وہ عرب دنیا کا حصہ اور برادر اسلامی ملک ہے، سرحدیں بند کرنے کی بجائے افغان عوام کی مشکلات کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے، اسرائیل اور بھارت کی مکار قیادت کے جھانسے میں آنے سے مسلمان ممالک کو بچنا چاہئے،امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایرانی عوام کا شدید نقصان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق سفارت کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر مبصر عمران علی چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت، اسرائیل اتحاد ابلیسی گٹھ جوڑ ہے، جو نسل کشی کے یکساں تصور کی بنیاد پر استوار ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو اس بارے میں خبردار رہنا چاہئے، وہ عرب دنیا کا حصہ ہے اور مسلمان ملک ہے۔ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کرنا چاہئے اور اسے کسی صورت ابلیسی گٹھ جوڑ کا شریک کار نہیں بننا چاہئے۔ عمران علی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی دہشت گردی کے باوجود ہمیں اس کے خلاف اپنی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سفارت کاری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی بجائے افغان عوام کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید