• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کے انسدادِ جبری مشقت اصلاحات کی عالمی پذیرائی

لاہور / واشنگٹن / لندن ( نیوز ڈیسک) فیملیز سیٹ فری کے سربراہ مائیک برکلے نے جبری مشقت اور چائلڈلیبر کے خاتمے کےلیے جانے والی حکومت پنجاب کی اصلاحات کو سراہا ہے۔ مائیک برکلے جو گرانٹ ویبسٹر کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں انہوں نے اپنے جاری کیے جانے والے اخباری بیان ( پریس ریلیز ) میں کہا ہےکہ پنجاب حکومت نے طویل عرصے سے جاری اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مضبوط سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبری چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے باضابطہ گورننس فریم ورک کا قیام نظامی اور مربوط اصلاحات کی طرف اہم پیش رفت ہے۔پنجاب میں اس سلسلے میں 15 رکنی صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں۔ کمیٹی کا مقصد اینٹوں کے بھٹوں اور زیادہ خطرے والے صنعتی شعبوں میں مزدور استحصال کی روک تھام، نگرانی اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پنجاب لیبر کوڈ 2026 کی منظوری صوبے میں لیبر گورننس کے جدید نظام کی طرف اہم قدم ہے، جس سے اقتصادی ترقی کو مزدور تحفظ، ماحولیاتی ذمہ داری اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں سے جوڑا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید