• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس اے اور "پائڈ" کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت

لاہور(آصف محمود بٹ )پاکستان کی سول سروس ٹریننگ کو قومی اصلاحاتی ترجیحات اور تحقیقی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر Civil Services Academy (سی ایس اے) اور Pakistan Institute of Development Economics (پائڈ) کے درمیان جمعرات کے روز ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے جس کے تحت انتظامی تربیت کو ’’اڑان پاکستان‘‘ اور 5Es نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کی روشنی میں قومی اصلاحاتی ایجنڈے سے جوڑا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر “پائڈ”میں منعقدہ تقریب کے دوران سی ایس اے کے ڈائریکٹر (سی ٹی پی/کیپیسٹی بلڈنگ) ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی اور پی آئی ڈی ای کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال نے دستخط کیے۔ سی ایس اے کے ڈائریکٹر (سی ٹی پی/کیپیسٹی بلڈنگ) ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے سول سروس ٹریننگ کی بنیاد میں منظم تحقیقی طریقہ کار، اکیڈمک رہنمائی اور پالیسی پر مبنی تجزیاتی سوچ کو شامل کیا جا رہا ہے اس سے افسران میں اصلاحاتی حساسیت اور گہرائی پیدا ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید