• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، پاکستانی نژاد کینیڈین شہری NCCIA لاہور کے ہاتھوں گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایجنسی ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ احمد خان جو کہ ڈیفنس لاہور کا رہائشی تھا 19 فروری سے لاپتہ تھا جس پر اس کے بھائی نے تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ گزشتہ روز ڈرامائی طور پر مغوی ملزم ہو گیا اور اس کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ساتھ ہی ایف آئی آر بھی پیش کی جس میں اس پر الزام لگایا گیا کہ وہ حکومت اور مختلف اداروں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا۔ ایجنسی کے تفتیشی افسر نے پولیس ریمانڈ کی درخواست کی مگر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اہم خبریں سے مزید