• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 2025 میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ، 9 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں رجسٹرڈ

دبئی (سبط عارف) دبئی میں 2025میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ،9ہزار سے زائد نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں رجسٹرڈ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں نے 2025میں بھی دبئی میں کاروباری کمپنیاں بنانے کا رجحان جاری رہا جبکہ کمپنیز کی تعداد میں سنہ 2024 کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2025 میں 9,138 نئی پاکستانی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹر ہوئیں۔ دبئی حکام کے کہنا ہے کہ سال 2025 میں سب سے زیادہ بھارتی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 18,486 رہی ۔
اہم خبریں سے مزید