• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ائیر لائن کی فضائی میزبان سیگریٹ اور گٹکا اسمگل کرنے پر گرفتار

کراچی(مطلوب حسین )فیڈرل انوسٹی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے بین الاقوامی ایئر لائن کی فضائی میزبان کو پاکستانی سیگریٹ اور گٹکا سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتارکرلیا ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک بین الاقوامی ایئرلائن کی فضائی میزبان، جو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کیلئے ایگزٹ ری انٹری ویزا کے ساتھ روانہ ہو رہی تھیں، کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک قرار دیا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون کریو ممبر کو GRO آفیسر نے روکا اور سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی دورانِ پوچھ گچھ انہوں نے بتایا کہ وہ 2014 سے Saudia میں بطور ایئر ہوسٹس خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ملازمت کے باعث کثرت سے سفر کرتی ہیں مشکوک رویہ کی بنا پر سامان تفصیلی تلاشی کیلئے منگوایا گیاتلاشی کے دوران،غیر ملکی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کے بیگ کےسے سگریٹس کے 26 بنڈلز،آداب گٹکا کے 09 پیکٹ، رجنی تمباکو کے 24 ساشے، سپاری کے 03 شاپر برآمد ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید