• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی آر، ایم ایس ہاؤسنگ سکینڈل، نیب نے انکوائری کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( طاہر خلیل) سی بی آر ،ایم ایس ہاوسنگ سکینڈل ،نیب نے انکوائری کی منظوری دیدی، پلاٹوں کی مد میں لوگوں سے کروڑوں روپے وصولی کا فراڈ کا انکشاف ، شہریوں کی شکایات پر نیب کی کارروائی ، ریجنل بورڈ نیب نے سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایم/ایس الفجر ایسوسی ایٹس کی انتظامیہ کے خلاف عوام سے مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے پر انکوائری کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق دو سو سے زائد سوسائٹی ممبران اور عام شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سی بی آر ریزیڈینشیا منصوبے میں تیارشدہ(Developed)پلاٹس کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے جانے کے باوجود تاحال قبضہ فراہم نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید