• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے پہلے عالمی رہنما

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 100ملین (10 کروڑ) فالوورز حاصل کر لیے، جس کے بعد وہ اس پلیٹ فارم پر یہ حد پار کرنے والے پہلے عالمی رہنما بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی انسٹاگرام پر مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور ان کے اکاؤنٹ پر حکومتی سرگرمیوں، عالمی دوروں اور ذاتی لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔ اس سنگِ میل کے ساتھ وہ دیگر عالمی رہنماؤں اور شخصیات سے آگے نکل گئے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی مضبوط موجودگی کو عوام سے رابطے کا اہم ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید