• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی، مخصوص بینک برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچیں (بشمول کسٹم وصولی کے معاملات دیکھنے والی نیشنل بینک کی برانچیں) جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ ہفتہ 28 فروری 2026ء کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلی رہیں گی ،یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر کیا گیا ہے ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید