• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نیشنل کوآرڈینیٹر خدمت مراکز مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہبازشریف نے خدمت سنٹرز کی کار کردگی کو بہتر اور موثر بنا نے کیلئے کی اہم تعیناتی کردی ، وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ22 کے افسرمحی الدین احمد وانی کونیشنل کوآرڈینیٹرخدمت مراکز مقرر کردیا ،بطور نیشنل کوآرڈی نیٹر محی الدین وانی مختلف وزارتوں۔ ڈویژنوں اور محکموں کے در میان فوکل پرسن کے طور پر فرائضانجام دیں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کاسرکلر جاری کردیا ۔وزیراعظم نے فرائض کی انجام دہی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نیشنل کوآرڈی نیٹر خدمت سینٹرز کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید