اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر 2023جاری کردیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29ہزار 189روپے ماہانہ ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔
ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی آرڈر پر وزارت قانون وانصاف نے وضاحت کردی جس میں بتایا گیا ہےکہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کے مطابق صدارتی آرڈر 2023کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں2لاکھ 4ہزار885روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ ججز تنخواہ 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جب کہ 2022 کے آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔
ادھر وزرت قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کی بنیادی تنخواہ میں 20فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔