• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضل محمود بٹ گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس مقرر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)حکومت پاکستان کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن پانچ جولائی 2023 جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر افضل محمود بٹ بنیادی سکیل نمبر20آفیسر آف پولیس سروس آف پاکستان جو حکومت پنجاب کی پولیس سروس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے انہیں ٹرانسفر کرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس حکومت گلگت بلتستان سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت فی الفور انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کی نقول وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ آف پاکستان، پرنسپل سیکرٹری آف پرائم منسٹر، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد، بلوچستان کوئٹہ، خیبرپختونخوا پشاور، پنجاب لاہور، سندھ کراچی گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔اس کی نقول پراونشیل پولیس آفیسر بلوچستان ، کے پی کے، پنجاب، سندھ انسپکٹر جنرل پولیس آف گلگت بلتستان ، اے جی پی آر اسلام آباد، اے جی بلوچستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب، سندھ کو بھی دے دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید