• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کو افغانستان، ایران اور روس کیساتھ مال کے بدلے مال تجارت کی اجازت

لنڈی کوتل ( نما ئندہ جنگ ) ملک میں زرمبادلہ کےذخائر کی کمی کے باعث وفاقی حکومت نے بارٹر ٹریڈ یا مال کے بدلے مال تجارت کی اجازت دے دی ۔ فوری طور پر تاجروں کو افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ مال کے بدلے مال تجارت کرنے کی اجازت ہوگی، بارٹر ٹریڈ پالیسی پر جولائی کے مہینے میں عمل درآمد کا قوی امکان ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت سمیت تمام محکموں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، مجوزہ تجارتی اشیاء کی مالیت کا تعین ڈالرز یا مقامی کرنسی میں ہوگا، معا ملہ زیر غور، درآمدات اور برآمدات کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سےجاری نوٹیفیکشن میں مال کے بدلے مال کے لئے درآمدات اور برآمدات کی فہرست بھی مرتب کرلی گئی ہے۔ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ محمد اشفاق نے اس حوالے سے کہا کہ یہ فیصلہ زیر غور ہے کہ بارٹر ٹریڈ میں مجوزہ تجارتی اشیاء کی مالیت کا تعین امریکی ڈالرز میں کیا جائےگا یا کسی مقامی کرنسی میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید