کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا حامد خان کے بیان کے بعد ن لیگ کے دعوے کی تصدیق ہوگئی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کی اقامہ میں نااہلی پر عمران خان بھی اسے کمزور فیصلہ قرار دے چکے ہیں،حامد خان کی نواز شریف کی نااہلی سے متعلق پانچ چھ سال بعد گواہی کمزور ہوجاتی ہے۔
شہزاد اقبال نے کہا کہ حامد خان کی یہ بات نئی نہیں کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ عدالتی فیصلے سے پہلے ہوچکا تھا، یہ حقائق سامنے ہیں 2018ء کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تھی.
مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی نااہلی کا سارا ملبہ عدلیہ اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر ڈال دیا ہے مگر یہ نہیں بتایا عدلیہ کو استعمال کرنے والی اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ تھی۔