• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ ‘چار برف خانہ مالکان کو ناجائز منافع خوری پر جرمانہ

پشاور(جنگ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ خان کے ہمراہ خار ایریا میں معائنے کے دوران چار برف خانوں کے مالکان کو زیادہ منافع خوری کی پاداش میں دس دس ہزار روپے ہر ایک کو یعنی کل چالیس ہزار روپیہ جرمانہ کر کے وارننگ دی کہ اگر آئندہ زیادہ منافع خوری میں ملوث پائے گئے تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی۔ اس کے علاوہ صدیق آباد پھاٹک بازار میں عارضی تجاوزات کو ہٹا کر وارننگ دی کہ اگر آئندہ خلاف ورزی کی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ صدیق آباد پھاٹک بازار میں کولڈ ڈرنک دکانوں میں صفائی اور ایکسپائری چیک کر کے دیگر اشیائے خورد و نوش دکانوں میں بھی اشیاء کے نر خ نامے، معیار، مقدار اور صفائی وغیرہ چیک کی جس میں چار دکانداروں کو تجاوزات کی مد میں گرفتار کیاگیا۔
پشاور سے مزید