کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر شیر محمد روڈ پر گھریلو ناچاقی کے باعث حاملہ خاتون نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شیر محمد روڈ کی رہائشی واجد احمد کی حاملہ بیوی نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی کے باعث گھر میں رکھی زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی پولیس نے بتایا کہ خاتون نے اس سے قبل دو بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔