گلگت (این این آئی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاانتخاب13جولائی کو ہو گا ، 12جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے،سپریم اپیلٹ کورٹ نے شیڈول کی منظوری دیدی،سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی۔اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔شیڈول کے مطابق 13جولائی کو گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے انتخاب ہوگا اور اس کے لیے 12جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔