• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی، فیصل آباد، گوجرانوالہ پولیس نے بھی عمران خان کو ملزم نامزد کر دیا

فیصل آباد، گوجرانوالہ(صباح نیوز)فیصل آباد اور گوجرانوالا پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو سانحہ 9مئی کے مزید دو مقدمات میں نامزد کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد۔فیصل آباد پولیس نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پرحملہ کیس میں ضمنی رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی قتل ودہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی بیان میں زیردفعہ109کے تحت ملزم نامزد کیا گیا۔پولیس کے مطابق 10مئی کو مقدمہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ، 18افرادزخمی ہوئے تھے، 9مئی کو مئی کو راہوالی چیک پوسٹ پرحملہ ہوا جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید