اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ، عمران خان نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے اور معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھیجنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ، درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اورحقائق کے خلاف ہے، عدالت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار جولائی 2023کے فیصلے کو کالعدم کرنے اور ا س اپیل کا فیصلہ ہونے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے، اپیل گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اور حقائق کے خلاف ہے ، الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے توشہ خانہ کیس میں ہماری درخواست کو واپس ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔