کراچی(جنگ نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آبادگاروں اور کسانوں کو کپاس کے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلانیہ نرخ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادگاروں اور کسانوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے اعلانیہ امدادی قیمت 8500 روپے فی من کے مطابق ادائیگی نہیں کی جا رہی، آبادگاروں اور کسانوں کو ان کا پورا حق ملنا چاہئے، آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلانیہ نرخ دلوانے کے لئے اقدامات کرے،اور آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں، سابق صدر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی کاشتکاروں کو ان کا پورا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔