• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، تین ایڈہاک ججز کی ملازمت میں توسیع کی درخواست منظور

پشاور(نمائندہ جنگ ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے 3ایڈہاک ججز کی مدت ملازمت میں سفارشات مسترد کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواستیں منظور کرلیں اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کے فیصلے کو کالعدم اور جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو درست قرار دے دیا ،اس ضمن میں وفاقی سیکرٹری قانون کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات وزیراعظم کے سامنے رکھیں تاکہ وہ صدر مملکت کو ان ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ایڈوائس ارسال کریں جو 18 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔فاضل بنچ نے مقصود علی اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دو الگ الگ رٹ درخواستوں کی سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید