بیجنگ (این این آئی) چین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔ جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ رواں سال سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے اور 10 سال کی تعمیر کے بعد 41تعاون کی تشکیل کے تحت راہداری کی تعمیر کو بطور مرکز رکھتے ہوئے بندرگاہی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے۔ آج سی پیک منصوبے پاکستان بھر میں پھل پھول رہے ہیں۔ براہ راست سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو پاکستان کی قومی ترقی اور علاقائی رابطوں میں ٹھوس کردار ادا کر رہی ہے۔