اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھانہ ترنول کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی میں عبوری ضمانت میں 13جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں مقدمات ایک ہی بنچ میں مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے روبرو اسدعمر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بنچ کو بھیجیں جائیں، جس پر عدالت نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دی اور کہاکہ دونوں کیس ایک ہی بنچ میں بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاکہ اسی کیس میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نامزد ہیں لیکن کیس الگ الگ عدالت میں ہے۔