• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض وزیراعظم، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی اورڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا،ڈاکٹر عافیہ نے کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے ۔
اہم خبریں سے مزید