• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی شعبہ میں ہمسایہ ملک کو پیچھے چھوڑیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نےکہاہےکہ نوجوان قوم کامستقبل ہیں، ایک سال کےدوران ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینگے،آئی ٹی شعبہ میں ہمسایہ ممالک کوپیچھے چھوڑ دینگے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الگ الگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناح کنونشن سینٹر میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں پرسرمایہ کاری سے بڑھ کرکچھ نہیں،میرابس چلےتوایک لاکھ نہیں ایک کروڑلیپ ٹاپ تقسیم کروں، کیونکہ یہی لیپ ٹاپ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے۔