حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایف آئی اے حیدرآباد کی ٹیم کا ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں چھاپہ، بینظیر انکم سپورٹ حکام کی ملی بھگت سے مستحق افراد کیلئے آنے والی رقوم جعلسازی سے ہڑپ کرنے کے الزام میں 5ملزمان کو گرفتار کرکے حیدرآباد منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاریکٹر ایف آئی اے حیدرآباد زون عبدالحمید بھٹو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈاریکٹر کرائم سرکل حیدرآباد مزمل جتوئی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے جس میں ایس ایچ او ایف آئی اے مسرور بلوچ ،سب انسپکٹر غلام اکبر سومرو ودیگر اہلکار شامل تھے۔