• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج بھی خواتین کیلئے مشعل راہ، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کی56ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی آج بھی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے کیخلاف جو کردار انہوں نے ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، محترمہ فاطمہ جناح نے پہلے اپنے بھائی کے ہمراہ پاکستان بنانے کی کامیاب جدوجہد کی اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بعدازاں انتہائی مشکل اور کٹھن حالات کے باوجود پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا پاکستان کی اولین خاتون اول کی حیثیت سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے کیخلاف جو کردار انہوں نے ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔