• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟ وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی یا نہیں ،جن بھارتی شہروں کے بارے میں پاکستان کو تحفظات ہیں اس معاملے کو بھی کمیٹی دیکھے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے پیٹرن کی حیثیت سے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی، اس کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کمیٹی کے دیگر اراکان میں وفاقی وزراراناثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان، سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی کا حصہ ہیں، یہ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امور پر سفارشات مرتب کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید