• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے تنگ پاکستانیوں کیلئے چینی اور آٹا مزید مہنگا

اسلام آباد (پی پی آئی) مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کیلئے آٹا مزید مہنگا ہوگیا۔24 اشیا مہنگی ڈیزل، کوکنگ آئل، گھی معمولی سستا،10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ، 17 میں استحکام رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.70فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران10 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 17 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر42 فیصد ، پیاز کی قیمت میں8.70 فیصد ،آلو4.79فیصد ، گندم کا آٹا4 فیصد ، گڑ 4 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 3.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکے علاوہ ڈیزل2.95 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی معمولی سستا ہوا جبکہ چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 122 فیصد، چائے102 ، چاول77 فیصد اور آلو 69 فیصد مہنگا ہوا۔

اہم خبریں سے مزید