• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سوئیڈن واقعہ کو عالمی سطح پر اٹھائے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام یوم تقدیس قرآن پاک کے موقع پر ضلعی صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کی قیادت میں جوائنٹ روڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پر مرکزی ریلی میں شامل ہوگئی اس موقع پر ارباب اقبال، جاوید اعوان و دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اسلامی شعائر و انبیاء کی توہین اور کلام پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے ۔ کوئی مذہب مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ سوئیڈن واقعہ میں ملوث ملعون کو قرار واقعی سزا دینے کے ساتھ آئندہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کیلئے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر واقعہ کو اٹھاتے ہوئے سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے سوئیڈن کے خلاف نعرے لگائے اور سوئیڈن کا پرچم نذر آتش کیا۔مظاہرے میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارخرم جدون ودیگربھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید