گجرات(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث مزید2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے،ایف آئی اے گجرات نے ناصر سلطان اور سلیم سنیارا کو کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پولیس کانسٹیبل عثمان صدیق کی رپورٹ پر گرفتار کیا ،ملزم سلیم سنیارا نے اٹلی بھجوانے کیلئے عثمان صدیق سے25لاکھ روپے وصول کر کے لیبیا میں آصف سنیارا کو بھیجے تھے۔ایف آئی اے گجرات ابتک38انسانی سمگلرگرفتارکرچکی ہے۔