• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا چین، سی پیک کے حوالے سے بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے احسن اقبال کے چین، سی پیک کے حوالے سے بیان کو افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے،چین کو کس کی آشیرباد پر اندرونی سیاست میں ملوث کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایک بیان میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بات کہ ہمارا آہنی برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا، حیران کن اور توہین آمیز ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے پی ٹی آئی حکومت کے تحت سی پیک سے پاکستان کے عزم کو مزید گہرا کرتے ہوئے متعدد منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔ فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زونز کو آپریشنل کر دیا گیا۔ دھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی، جو زیر تعمیر ہے۔ زیر تعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل کئے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کئے اور ٹرانسمیشن پراجیکٹ شامل کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید