• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، احسن اقبال

چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہے، وفاقی وزیر اسلام آباد (این این آئی)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کا ایک حالیہ بیان جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دئیے کہ چین نے پاکستان کو 2018 کے انتخابات کے دوران ’کوئی تجربہ‘ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ اپنے وضاحتی ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں چین کے بارے میں میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جس کی وضاحت کی ضرورت ہے، چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہے۔
اہم خبریں سے مزید