• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ بیٹے کا قتل قابل مذمت ،ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں ،غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گزشتہ روز کلی بڑو میں چوروں کے ہاتھوں باپ اور بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت، پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف آباد چوک لنک ہزار گنجی روڈ میں شہید ہونیوالے عبدالکریم سرپرہ اور ان جواں سال فرزند اعجاز احمد سرپرہ کی لاشوں کے ہمراہ دھرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ایسے واقعات ہورہے ہیں۔ایک طرف لوگ اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہورہے ہیں دوسری جانب ان کی جان بھی محفوظ نہیں ۔ یہ واقع ایک دلخراش سانحہ ہے جس میں باپ اور بیٹے دونوں کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی ایسے واقعات بھرپور مذمت کرتی ہے عوام کو چوروں ،ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔