کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ہسپتال میں ایک اور کانگو وائرس میں مبتلا مریض کو داخل کیاگیاہے ہسپتال ذرائع کے مطابق چمن کے رہائشی نوجوان منصور خان کو ناک اور منہ سے خون آنے کے باعث فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ لئے گئے رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریض کا علاج شروع کر دیا گیا ہے واضح رہے رواں سال 20کیسز کانگوکے رپورٹ ہوئے جن میں سے تین خواتین سمیت چھ افراد جاں کی بازی ہار گئے تھے ہسپتال میں کانگو وائرس کے تین مریض زیر علاج ہے ۔