• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کے تحفظات، نواز شریف نے دبئی مدعو کرلیا، منانے کا ٹاسک شہباز کو دیدیا

لاہور، اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دیدیا، وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم سربراہ سے ملاقات کرکے انکے تحفظات کو دور کرینگے ، نوازشریف نے فضل الرحمٰن کو ملاقات کیلئے دبئی بھی مدعو کرلیا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم سےپی ڈی ایم سربراہ نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے سلسلے میں اتحادیوں کے کردار کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت 11 یا 12 اگست کو تحلیل کر دی جائیگی۔ نوازشریف کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتارا جائیگا،ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں مکمل کیا جائیگا۔سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے،نواز شریف کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں اورقانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید