• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت مرزیوف ایک بار پھر بھاری اکثریت کیساتھ ازبکستان کے صدر منتخب، شہباز شریف کی مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شوکت مرزیوف ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ ازبکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ ازبکستان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 9جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں شوکت مرزیوف نے ابتدائی نتائج کے مطابق 87.1فیصد ووٹ حاصل کئے۔ صدارتی انتخاب میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ازبکستان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق شوکت مرزیوف کے حریف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارالوگ بیک انویاتوف نے 4.2 فیصد ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار روباخون محمدووا نے 4.43فیصد اور ایکو پارٹی کے امیدوار عبدالشکورحمزیوف نے 3.74 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ ادھروزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدارتی انتخابات میں صدرشوکت مرزیوف کو دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید