اسکردو (نثار عباس، نمائندہ جنگ) گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کےصوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیا، امجد ایڈوکیٹ نے مستعفی ہونے سے قبل اسپیکر قانون ساز اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد بھی واپس لے لی، اسپیکر قانون ساز اسمبلی نذیر ایڈوکیٹ نے اپوزیشن لیڈر کے استعفی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیدیا ہے۔