کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد چیلنج ہے۔ پی ایچ ایف کو ہمیشہ فنڈز کی کمی کا سامنا رہا ہے، حکومت اور اسپورٹس بورڈ نے بھی کبھی مایوس نہیں کیا۔ ایونٹ کیلئے سب کے پاس جائیں گے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کو پہلی بار اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے، پاکستان 1998کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد کسی بڑے عالمی مقابلے کی میزبانی کرے گا۔دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کی میزبانی ملنے کے بعد بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت سے رابطہ کرکے ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات بھیج دیں۔ 8 ملکی ٹورنامنٹ مقابلے اگلے سال13 سے 21 جنوری تک لاہور میں ہوگا۔