• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، صیہونی گٹھ جوڑ سامنے آگیا، شیری رحمٰن، عطا تارڑ

اسلام آباد ( ایجنسیاں) وزیرماحولیات شیری رحمان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا کہ 9مئی واقعات کے پیچھے کون سے عناصر تھے سب کچھ عیاں ہوچکا ہے۔ عمران خان اور صیہونی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے، ، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیلی اتحادی ہیں ، اسرائیل اور بھارت نے پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کی ہے ، فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والا اسرائیل 9مئی واقعات پر انسانی حقوق کا واویلا کیوں کررہا ہے سب عیاں ہوچکا ہے ، اسرائیل کی انتہائی دائیں بازوں کی جماعتیں عمران خان کی حمایت کررہی ہیں ،ملک دشمن عناصر چیئرمین پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کررہے ہیں ، 9 مئی کے واقعات میں شہداء کی یادگاروں کو نہیں بخشا گیا ، اسرائیل نے قابل اعتراض ردعمل دیا ہے ،دنیا میں یہودی تنظیمیں بھی اسرائیل کیخلاف آوازیں اٹھا رہی ہیں ، عمران خان نے جلسوں میں امریکی سائفر کو لہرایا ،پی ٹی آئی نے ملک کیخلاف سازش کیلئے بیرونی ممالک میں لابیاں رکھی ہوئی ہیں ، پی ٹی آئی کو اسرائیل کا جارحانہ رویہ اچھا لگتا ہے ، اسرائیل دنیا میں ہر فورم پر پی ٹی آئی کی کھل کر حمایت کررہی ہے ، یہ پاکستان ، فلسطینیوں، کشمیریوں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں ،عمران خان نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، یہ وہی لوگ ہیں جو چاہتے تھے پاکستان دیوالیہ ہوجائے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو اسرائیل کا جارحانہ رویہ اچھا لگتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی کبھی مذمت نہیں کی، پی ٹی آئی نے ملک کے خلاف بیرون ملک لابیاں رکھی ہوئی ہیں، آج فلسطینیوں کے قاتل چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ روکنے کیلیے اس نے خط لکھا۔

اہم خبریں سے مزید