• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا اعتراف، پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہوگئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کی بہتری کا اعتراف موجودہ حکومت کے درست سمت میں درست اقدامات کا اعتراف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں صرف پندرہ ماہ کے دوران پاکستان نے اندرونی اور بیرونی سطح پر ایک کے بعد ایک کامیابیوں کے سنگ میل عبور کئے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ بحال کیا، فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی، عالمی فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 7 درجے بہتری ہوئی۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ کے ادارے فچ (FITCH )نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کر CCC کر دی ہے اور اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید